بھارتی محکمہ موسمیات نے مدھیہ پردیش، مشرقی اترپردیش اور ملک کے شمال مشرقی حصوں میں آج شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، انڈمان اینڈ نکوبار جزائر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مغربی اترپردیش اور مشرقی راجستھان میں بھی آج تیزی بارش ہونے کا امکان ہے۔
جبکہ کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر اور گجرات میں اوسط سے شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمے کے مطابق کیرالا، لکشدیپ، ساحلی کرناٹک، ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں آج ہلکی سے اوسط درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔×