بھارت کے محکمہئ موسمیات نے شمال مشرقی ریاستوں اور مہاراشٹر میں، اگلے تین روز کے لیے شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، بہار، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکّم، اتراکھنڈ کے دوردراز کے علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے کہا ہے کہ کل چھتیس گڑھ، مشرقی اترپردیش، گنگوتری مغربی بنگال، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، ناگالینڈ، شمالی اندرونی کرناٹک، تلنگانہ اور وِدربھ میں بھی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اسی دوران محکمہئ موسمیات کے دفتر نے کہا ہے کہ آج راجستھان کے کچھ حصوں سے مغربی مانسون کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے اور اگلے دو سے تین دن کے دوران پنجاب اور گجرات کے کچھ حصوں میں حالات سازگار رہیں گے۔ ×
Site Admin | September 15, 2025 10:14 AM | IMD weather
بھارت کے محکمہئ موسمیات نے شمال مشرقی ریاستوں اور مہاراشٹر میں، اگلے تین روز کے لیے شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
