بھارت کے محکمہئ موسمیات نے شدید سے بہت شدید بارش کی ریڈ کلر وارننگ جاری کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مشرقی راجستھان اور گجرات میں کَل تک الگ الگ جگہوں پر انتہائی شدید بارش ہوگی۔ راجستھان، کونکن، گوا اور مدھیہ مہاراشٹر میں آج بقیہ علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کا قوی امکان ہے۔
محکمے نے اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، تملناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں اگلے دو دن تک الگ الگ جگہوں پر شدید طور پر چھینٹا پڑنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔
جموں و کشمیر، لداخ، مظفر آباد، بہار، ہماچل پردیش اور تلنگانہ میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹا پڑنے، تیز ہوائیں چلنے اور بجلی چمکنے کے امکانات ہیں۔
اسی طرح کے حالات انڈومان و نکوبار جزائر، جھارکھنڈ، مراٹھواڑہ، تملناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں بھی رہ سکتے ہیں۔
امکان ہے کہ آج دلی NCR میں عام طور پر بادل چھائے رہیں اور ممکن ہے کہ بہت ہلکی سے ہلکی بارش نیز گرج چمک کے ساتھ چھینٹا پڑے۔x