ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 8, 2025 9:43 AM | IMD weather

printer

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج گجرات اور راجستھان کے علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی   کی ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج گجرات اور راجستھان کے علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی   کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکّم، تمل ناڈو، پٹوچیری، کرائکل اور اترا کھنڈ میں بھی آج شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے آج آندھر پردیش، بہار، کرناٹک، جھارکھنڈ، کیرالہ، ماہے اور تلنگانہ میں بجلی کڑکنے اور تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔

اِسی دوران آج دلّی NCR میں بھی ہلکی سے اوسط درجے کی بارش متوقع ہے۔×