بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج کے لیے انڈمان نکّوبار جزائر میں بجلی کڑکنے اور تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش کے دوردراز علاقوں میں بھی آج اسی طرح کے حالات رہنے کا امکان ہے۔
دلّی NCR میں ہوا کا معیار آج بھی بہت خراب زمرے میں رہے گا۔ آلودگی کی روک تھام کرنے والے بورڈ کے مطابق آج صبح 7 بجے تک دلّی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 319 ریکارڈ کیا گیا۔×