بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، آسام، اڈیشہ اور میگھالیہ میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے نے شمال مشرقی بھارت میں اگلے پانچ دن کے دوران ہلکی سے اوسط بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے، بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
ماہرینِ موسمیات نے بتایا کہ آج ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، پنجاب، ہماچل پردیش، مغربی راجستھان، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفر آباد میں الگ الگ جگہوں پر شدید گرمی کا امکان ہے۔