بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج راجستھان کے بعض حصوں، مغربی بنگال کے گنگا کی ترائی والے علاقے، گجرات، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور مغربی مدھیہ پردیش میں کہیں شدید اور کہیں بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
اس کے علاوہ اگلے دو سے تین دن کے دوران دلی کے کچھ حصوں چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، جموں اور کشمیر، ساحلی کرناٹک، انڈمان اور نکوبار جزائر اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھی موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہئ موسمیات نے مغربی مدھیہ پردیش، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، مغربی بنگال کے ہمالیہ کے ذیلی علاقے، سکّم، تلنگانہ، اتراکھنڈ اور مغربی راجستھان میں آج گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور ہوا کے تیز جھکڑ چلنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہئ موسمیات نے کہا ہے کہ آندھرا پردیش، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں آج دن بھر گرم موسم اور حبس کے حالات رہنے کا امکان ہے۔x