November 17, 2025 9:34 AM | IMD weather

printer

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج تمل ناڈو، پدوچیری، آندھراپردیش اور کیرالہ میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج تمل ناڈو، پدوچیری، کرائکل، آندھراپردیش، کیرالہ اور ماہے کے دوردراز علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے اگلے دو سے تین روز کیلئے انڈومان اور نکّوبار جزائر کے دوردراز علاقوں میں بھی بجلی کڑکنے اور تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے کہا ہے کہ چھتیس گڑھ، مدھیہ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان اور وِدربھ میں آج تک سرد لہر کے حالات رہنے کا امکان ہے۔×

جنوب مغربی خلیج بنگال میں بنے ہوا کے کم دباؤ کے حلقے کی وجہ سے آج آندھراپردیش کے کئی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق نلّور اور تروپتی اضلاع میں کہیں کہیں اوسط سے تیز بارش ہو سکتی ہے، جبکہ پرکاسم، Annamayya اور چتّور اضلاع میں ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔ حکام نے لوگوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سمندر میں جانے سے گریز کریں۔