بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج اوڈیشہ کے دور دراز کے علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی ش گوئی کی ہے۔ آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی اِسی طرح کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق گنگوتری، مغربی بنگال، گجرات، کیرالہ، ماہے، کونکن، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، شمالی اندرونی کرناٹک، تلنگانہ اور مغربی مدھیہ پردیش میں بھی کَل شدید بارش ہوگی۔
محکمہئ موسمیات نے جھارکھنڈ، انڈومان نیکوبار جزائر، ساحلی آندھر پردیش میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہئ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ اگلے تین روز کے دوران ملک کے شمال مغربی حصوں میں شدید بارش جاری رہے گی۔×