ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 3, 2025 9:35 AM | IMD rainfall

printer

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج، مغربی بنگال، سکّم، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات نے مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطے، سکم، میگھالیہ، اروناچل پردیش میں آج انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیات محکمے کے مطابق آج تمل ناڈو، کیرالہ اور بہار میں بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ IMD نے جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، شمال مشرقی راجستھان، اتراکھنڈ اور مشرقی اترپردیش کے علاقوں میں آج شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیات کے محکمے نے اروناچل پردیش کے تین ضلعوں، مشرقی Kameng، Papum Pare اور مغربی  Siang کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اِن ضلعوں میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔ خاص طور پر Papum Pare ضلعے کے کچھ علاقوں میں  20 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔

مذکورہ ضلعوں کے لیے ریڈ الرٹ کے علاوہ پانچ دیگر ضلعوں کے لیے اورینج الرٹ، جبکہ باقی ضلعوں کے لیے    ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

دلّی NCR علاقوں میں بھی آج صبح سویرے بارش ہوئی۔  IMD نے قومی راجدھانی خطے میں آج گرج چمک کے ساتھ اوسط بارش ہونے اور آسمان ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں