بھارت کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخیرے میں، 17 اکتوبر کو ختم ہفتے میں، چار ارب 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 702 ارب روپے سے زیادہ مالیت کا ہوگیا۔ اِس اضافے کی اصل وجہ، سونے کے ذخیروں میں اضافہ ہے۔
بھارتیہ ریزرو بینک نے بتایا ہے کہ ملک کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے حصے کے طور پر، سونے کے ذخیروں میں چھ ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ پہلی بار 108 ارب 50 کروڑ ڈالر کی مالیت سے تجاوز کر گیا۔ یہ اضافہ سونے کی عالمی قیمتوں میں تیزی سے اضافے اور مرکزی بینک کے ہاتھوں خریداری میں اضافے کے سبب ہوا ہے۔
غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں میں جو ذخیروں کا سب سے بڑا حصہ ہوتا ہے، ہفتے کے دوران، ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی کمی آئی اور یہ 570 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کا ہوگیا، جس کی وجہ یورو، پاؤنڈ اور Yen جیسی کرنسیوں میں اتار چڑھاؤ رہی۔
بین الاقوامی مالی فنڈIMF میں بھارت کے ذخیرے کی پوزیشن میں بھی اسی مدت کے دوران تین کروڑ ڈالر کی کمی آئی اور یہ چار ارب 62کروڑ ڈالر ہوگیا۔x