August 1, 2025 9:52 PM

printer

بھارت کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں دو اعشاریہ 7 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 25 جولائی کو ختم ہوئے ہفتے میں بڑھ کر 698 اعشاریہ ایک-نو ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئے ہیں

بھارت کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں دو اعشاریہ 7 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 25 جولائی کو ختم ہوئے ہفتے میں بڑھ کر 698 اعشاریہ ایک-نو ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ بھارت کے ریزرو بینک کی جانب سے جاری ہفتہ واری شماریاتی سپلیمنٹ ریلیز کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ذخائر کے بڑے حصے غیر ملکی کرنسی اثاثوں میں ایک اعشاریہ 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ تقریباً 589 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
سونے کے زر مبادلہ ذخائر میں بھی ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران رقم نکالنے کے خصوصی اختیارات، SDR میں بھی 126 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 18 اعشاریہ 8 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔