بھارت کے غیر ملکی زرِ مبادلہ میں 29 اگست کو ختم ہفتے میں تین ارب 51 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 694 ارب 20کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
بھارتی ریزرو بینک کی طرف سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق پچھلے ہفتے کے دوران غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں میں بھی، جو غیر ملکی زرِ مبادلہ کا ایک بڑا حصہ ہوتے ہیں، تقریباً ایک ارب اُنہتر کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 583 ارب 90 کروڑ ڈالر مالیت کے ہوگئے۔
سونے کے ذخائر میں ایک ارب 76 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور یہ مجموعی طور پر 86 ارب 76 کروڑ روپے مالیت کے ہوگئے۔x