January 24, 2026 10:17 AM | forex reserves

printer

بھارت کے غیر ملکی زرِ مبادلہ میں 16 جنوری کو ختم ہفتے کیلئے 14 ارب 16 کروڑ امریکی ڈالر سے زیادہ کا، خاطر خواہ اضافہ ہوا اور زرِ مبادلہ کی مالیت 701 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہو گئی۔

بھارت کے غیر ملکی زرِ مبادلہ میں 16 جنوری کو ختم ہفتے کیلئے 14 ارب 16 کروڑ امریکی ڈالر سے زیادہ کا، خاطر خواہ اضافہ ہوا اور زرِ مبادلہ کی مالیت 701 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہو گئی۔

بھارتیہ ریزرو بینک کے مطابق غیر ملکی کرنسی اثاثے جو زرِ مبادلہ کے سب سے بڑے جزو ہوتے ہیں، اِن میں بھی اِس ہفتے کے دوران 9 ارب 60 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور یہ 560 ارب 50 کروڑ ڈالر کی مالیت تک پہنچ گئے۔ غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں میں تبدیلی کی وجہ یورو، پاؤنڈ اور Yen جیسی کرنسیوں میں اُتار چڑھاؤ رہی۔

سونے کے ذخائر میں 4 ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر تک کا اضافہ ہوا اور یہ 117 ارب 40 کروڑ امریکی ڈالر مالیت پر پہنچ گئے۔ ×