June 13, 2025 3:19 PM

printer

بھارت کے سفارتخانوں نے دونوں ملکوں میں بھارتی باشندوں سے کہا کہ وہ چاق و چوبند رہیں۔ تنازعے کے بڑھنے کی وجہ سے ایئر انڈیا کی 16 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئی ہیں

کَل رات ایران پر اسرائیل کی طرف سے کئے گئے حملوں کے بعد، فضائی راستوں کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ایئر انڈیا نے اپنی 16 بین الاقوامی پروازوں کا رُخ موڑ دیا اور اُنھیں واپس اُنہی جگہوں پر بھیج دیا جہاں سے یہ پروازیں روانہ ہوئی تھیں۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ایئر انڈیا نے بتایا کہ مسافروں کیلئے قیام کی جگہوں سمیت متبادل انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنی منزلوں کو پہنچ جائیں۔ وہ اِن پروازوں کے مسافروں کی رقوم، ٹکٹ منسوخی پر واپس بھی کررہی ہے اور اِن لوگوں کی پروازوں کیلئے دوبارہ تاریخیں بھی مقرر کررہی ہے۔ متاثرہ پروازوں میں وہ پروازیں بھی شامل ہیں جن کی آمدورفت لندن اور نیویارک سے ہے اور جنہیں ممبئی اور دلی آنا تھا۔
مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایئر انڈیا کی ویب سائٹ پر اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال معلوم کرلیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔