بھارت کے سرکردہ کھلاڑی لکشیہ سین اور ایچ ایس پرانوئے جاپان میں آج سے شروع ہونے والے Kumamoto ماسٹرس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلے میں قیادت کریں گے۔ اولمپک کے سیمی فائنل میں کھیلنے والے لکشیہ سین اپنا پہلا میچ مقامی اسٹار Koki Watanabe کے خلاف کھیلیں گے، جبکہ ایچ ایس پرانوئے پہلے مرحلے میں ملیشیاء کے Leong Jun Hao کا سامنا کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ BWF ورلڈ ٹور سُپر 500 مقابلے کا حصہ ہے۔ نوجوان کھلاڑی آیوش شیٹی، کرن جارج اور Tharun Mannepalli بھی مردوں کے سنگلز زمرے کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
خواتین کے سنگلز میں 17 سالہ Naishaa Kaur Bhatoye آج سے شروع ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیں گی۔ ×