ملک بھر سے سات نئے قدرتی آثارِ قدیمہ کے مقامات کو، عالمی آثارِ قدیمہ کے مقامات کی یونیسکو کی امکانی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اِس کے ساتھ امکانی فہرست میں بھارت کے مقامات کی تعداد 62 سے بڑھ کر 69 ہوگئی ہے۔ ثقافت کی وزارت نے بتایا کہ اِس شمولیت کے ساتھ اب بھارت کے 49 ثقافتی، 17 قدرتی اور 3 ملے جُلے آثارِ قدیمہ کے مقامات ہوگئے ہیں۔ نئے شامل کیے گئے مقامات میں مہاراشٹر کے Panchgani اور Mahabaleshwar میں Deccan Traps، کرناٹک کا جیولوجیکل ہیرٹیج آف سینٹ Mary Island Cluster، میگھالیہ کے Age Caves، Naga Hill Ophiolite، آندھرا پردیش کا Erra Matti Dibbalu، Trumala hills اور کیرالہ کے Varkala Clifs کے مقامات شامل ہیں۔
Site Admin | September 18, 2025 9:45 PM
بھارت کے سات نئے قدرتی آثارِ قدیمہ کے مقامات کی عالمی آثار قدیمہ کے مقامات کی یونیسکو کی امکانی فہرست میں شامل کیا گیا ہے