بھارت کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی تعریف کرتے ہوئے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری To Lam نے ہنوئی میں بھارتی سفیر سندیپ آریہ سے ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کی مثبت پیشرفت کو سراہا۔ ویتنام میں بھارتی سفارتخانے کے مطابق، ویتنام کے رہنما نے بھارت کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر بھارت کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے بھی انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہیں ملک کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔
انہوں نے بھارت کی حالیہ ترقی کے شاندار کارناموں، خاص طور پر سماجی و اقتصادی ترقی، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں اور خطے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کے وقار میں اضافے کی تعریف کی۔ بھارتی سفیر سندیپ آریہ نے بھارتی رہنماؤں کی جانب سے جنرل سکریٹری کو مبارکباد پیش کی اور بھارت اور ویتنام کے تعلقات کے حوالے سے ان کے بیش قیمت تعاون اور گرمجوشی کے جذبات پر شکریہ ادا کیا۔×