بھارت کے ریزرو بینک نے آج جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کے متعلق اندازہ ظاہر کیا ہے کہ وہ موجودہ مالی برس کے دوران، تیزی سے ابھرتی ہوئی بڑی معیشت کے اپنے درجے کو برقرار رکھے گا۔ ترقی کا یہ سلسلہ بڑھتی ہوئی گھریلو کھپت، بینک اور کارپوریٹ کے مضبوط گوشواروں اور سرکاری سرمایے کے جاری اخراجات کے سبب رواں ہے۔ توقع ہے افراطِ زر میں کمی آئے گی جس میں ایک اچھے مانسون، ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور سپلائی کے سلسلوں میں آئی بہتری سے مدد ملے گی۔ برآمدات میں عالمی صورتحال کے سبب خطرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، تاہم بھارت کے کاروباری سمجھوتے خطرات کو پار کرسکتے ہیں۔ مینوفیکچرنگ اور تعمیر کے شعبے میں توسیع کیلئے تیار ہیں، جس سے روزگار اور مانگ کو فروغ ملے گا۔
Site Admin | May 29, 2025 9:44 PM
بھارت کے ریزرو بینک نے آج جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کے متعلق اندازہ ظاہر کیا ہے کہ وہ موجودہ مالی برس کے دوران، تیزی سے ابھرتی ہوئی بڑی معیشت کے اپنے درجے کو برقرار رکھے گا
