بھارت کے دفاع سے متعلق اسٹاکس میں، کَل کے کاروبار کے دوران 9 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ ’میڈ اِن انڈیا‘ دفاعی سازوسامان کو، وزیراعظم مودی کی طرف بڑھاوا دیئے جانے کے بعد ہوا ہے۔
پیر کو آپریشن سندور کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ ملک میں ہی بنائے گئے فوجی سازوسامان کا وقت آگیا ہے۔ انھوں نے ملک ہی میں تیار کئے گئے ہتھیاروں کی کارکردگی کو اُجاگر کیا جو اب ثابت ہوچکی ہے۔
بھارت ڈائنمکس کے شیئر کی قیمت، دفاعی اسٹاکس میں ابھی تک کی سب سے زیادہ اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے، جس میں نیشنل اسٹاکس ایکسچینج میں 9 اعشاریہ چار فیصد کا اضافہ ہوکر یہ ایک ہزار 718 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
ہندوستان ایرونوٹکس کے شیئر کی قیمت میں چار اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ انٹراڈے کے تحت ابھی تک کی سب سے زیادہ قیمت چار ہزار 645 روپے ہوگیا۔
Site Admin | May 14, 2025 9:44 AM
بھارت کے دفاع سے متعلق اسٹاکس میں، کَل کے کاروبار کے دوران 9 فیصد کا اضافہ ہوا
