بھارت کے خلائی ہیرو گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کا آج صبح سویرے دلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے پر گرمجوشی سے خیر مقدم کیا گیا۔ ہوائی اڈے پر مرکزی وزیر ڈاکٹرجتیندر سنگھ اور اِسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے اُن کا استقبال کیا۔
شبھانشو شکلا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے بھارتی ہونے کے ناطے تاریخ رقم کی ہے۔ وہ اپنے کامیاب خلائی مشن کے بعد زمین پر آب و ہوا کی مناسبت سے خود کو ڈھالنے کے لیے امریکہ میں تھے۔
جناب شکلا نے ناسا کے Axiom-4 مشن میں پائلٹ کی ذمہ داری نبھائی تھی۔ اِس مشن کا آغاز اس سال 25 جون کو فلوریڈا میں Kennedy خلائی مرکز سے کیا گیا تھا۔
Site Admin | August 17, 2025 3:05 PM
بھارت کے خلائی ہیرو گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کا آج صبح سویرے دلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے پر گرمجوشی سے خیر مقدم کیا گیا
