ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 15, 2025 2:44 PM

printer

بھارت کے خلاء باز شوبھانشو شکلا اور Axiom-4 کا عملہ تاریخی خلائی مشن مکمل کرنے کے بعد آج دوپہر کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب سمندر میں اُترے گا

بھارتی خلاء باز شُبھانشو شُکلا اور Axiom-4 مشن کے عملے کے تین دیگر ارکان بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS میں 18 دن گزارنے کے بعد آج زمین پر واپس آرہے ہیں۔ کَل وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے SpaceX Dragon کے ذریعے زمین پر آنے کیلئے تقریباً 22 گھنٹے کے سفر پر روانہ ہوئے۔ توقع ہے کہ وہ بھارتی وقت کے مطابق آج سہ پہر تین بجے کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب اتریں گے۔

Axiom-4 مشن کا خلائی سفر 25 جون کو، اُس وقت شروع ہوا تھا، جب Dragon Space Capsule کو لے جانے والا Falcon-9 راکٹ فلوریڈا سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ ہوا تھا۔ ISS پر اپنے قیام کے دوران جناب شُکلا نے سات مخصوص تجربات کئے، جن سے خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں بھارت کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے۔ یہ تجربات مستقبل کے سیاروں کے مشنوں اور خلاء میں طویل مدت کے قیام کیلئے اہم ڈاٹا تیار کرنے کیلئے کئے گئے ہیں۔ اتوار کو NASA کے مہم جوئی عملے نے Axiom-4 مشن کے عملے کے ارکان کیلئے ایک روایتی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ الوداعی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب شُکلا نے اپنے خلائی سفر کو واقعی ناقابلِ یقین قرار دیا۔یہ مشن، جسے آکاش گنگا کا نام دیا گیا ہے،Axiom Space،  NASA  اور خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO کی ایک مشترکہ کوشش ہے۔ یہ مشن آئندہ گگن یان مشن اور مجوزہ بھارتیہ Antariksha اسٹیشن سمیت بھارت کے انسانی خلائی پرواز کے عزائم کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔