ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 13, 2025 4:00 PM

printer

بھارت کے خلاء باز، گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا اور ایگزیوم چار مشن کے عملے کے تین دیگر ارکان کے کَل زمین پر واپسی کا اپنا سفر شروع کرنے کا امکان ہے۔

        بھارت کے خلاء باز، گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا اور Axiom-4 مشن کے عملے کے تین دیگر ارکان کے کَل زمین پر واپسی کا اپنا سفر شروع کرنے کا امکان ہے۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیرڈاکٹر جتیندرسنگھ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ ان کی زمین پر واپسی کا عمل کَل بھارتی وقت کے مطابق شام چار بج کر تیس منٹ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عملے کے ارکان منگل کو بھارتی وقت کے مطابق دو پہر لگ بھگ تین بجے زمین پر پہنچ جائیں گے۔

        گروپ کیپٹن شکلا، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے 14 روزہ مشن پر ہیں۔ وہ 1964 میں خلاء کا سفر کرنے والے ونگ کمانڈر راکیش شرما کے بعد، دوسرے بھارتی خلاء باز اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔ اس سفر کے دوران، گروپ کیپٹن شکلانے بھارت کیلئے مخصوص سات تجربات انجام دئے۔

        اترپردیش کے لکھنؤ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا کی والدہ، آشا شکلا نے کہا کہ وہ خدا سے دعاگو ہیں کہ وہ کامیابی سے اپنا مشن مکمل کریں اور جتنا جلد ممکن ہو زمین پر واپس آجائیں۔

        دوسری جانب شوبھانشو شکلاکے والد شمبھو دیال شکلا نے کہا کہ وہ خدا سے دعا کررہے ہیں کہ وہ بحفاظت واپس آجائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں