ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 17, 2025 9:29 PM

printer

بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری، نیپال کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج صبح کاٹھمنڈو پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے نیپالی ہم منصب امرت بہادر رائے کی دعوت پر وہاں گئے ہیں

بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری، نیپال کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج صبح کاٹھمنڈو پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے نیپالی ہم منصب امرت بہادر رائے کی دعوت پر وہاں گئے ہیں۔ خارجہ سکریٹری نے نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بھارت اور نیپال کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کیلئے باہمی تعاون کو بڑھانے کے معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ جناب مسری نے نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی سے بھی ملاقات کی اور بھارت-نیپال تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے آپسی مفادات کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا۔ انھوں نے نیپال کے وزیر خارجہ ڈاکٹر آرزو رانا دیوبا سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کئی اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور بھارت-نیپال شراکت داری کو آگے بڑھانے کے عہد کا بھی اعادہ کیا گیا۔