یو ایس اوپن 2025 بیڈمنٹن میں نوجوان بھارتی کھلاڑی Tanvi Sharma اور Ayush Shetty آج صبح امریکہ کے Iowa میں Mid-America سینٹر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
خواتین کے سنگلز میچ میں Tanvi نے ملیشیا کی اپنی حریف کھلاڑی Letshanaa Karupathevan کو اکیس-تیرہ، اکیس-سولہ سے شکست دی، جبکہ مردوں کے سنگلز میں Ayush نے چینی تائپے کے کھلاڑی Kuo Kuan-lin کو بائیس-بیس، اکیس-نو سے ہرایا۔ اب سیمی فائنل میں تنوی شرما کا مقابلہ یوکرین کی کھلاڑی Polina Buhrova سے جبکہ آیوش شیٹی کا سامنا چینی تائپے کے کھلاڑی Chou Tien Chen سے ہوگا۔