دو مرتبہ اولمپک میڈل جیت چکیں بھارت کی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے چین میں بیڈمنٹن ایشیا چمپئن شپ میں خواتین کے سنگلز کے افتتاحی راؤنڈ میں انڈونیشا کی کھلاڑی کو اکیس-پندرہ، اکیس-انیس سے ہرادیا۔
وہیں بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی Kiran George نے اِس ایشیا چمپئن شپ کے مردوں کے سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ George نے ابتدائی میچ میں قزاخستان کے Dmitriy Panarin کو اکیس-سولہ، اکیس-آٹھ سے ہرایا۔
تاہم ایچ ایس پرونائے اور لکشیہ سین مردوں کے سنگلز کے الگ الگ میچ ہار کر چمپئن شپ سے پہلے ہی باہر ہوگئے ہیں۔
وہیں Ruban Kumar Rethinasabapathi اور Hariharan Amsakarunan پر مشتمل مردوں کی ڈبلز کی بھارتی جوڑی راؤنڈ 16 میں پہنچ گئی ہے۔×