June 13, 2025 9:45 PM

printer

بھارت کے بیرونی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں پانچ اعشاریہ ایک سات ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 6 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 696 اعشاریہ چھ ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ بھارت کے ریزرو بینک کے ذریعے جاری ہفتے وار اعدادی سپلیمنٹ رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے کے دوران غیرملکی کرنسی کے اثاثوں میں، جو کہ ذخائر کا ایک اہم عنصر ہیں، تین اعشاریہ چار ارب ڈالر کا اضافہ ہوکر یہ 587 اعشاریہ چھ ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ سونے کے ذخائر میں ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا جو مجموعی طور پر 85 اعشاریہ آٹھ آٹھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

آیوش کی وزارت کَل نئی دلّی میں ’’ایک کرۂ ارض، ایک صحت‘‘ کیلئے یوگ سے متعلق ایک ہائبرڈ عالمی چوٹی کانفرنس، یوگ کنیکٹ کی میزبانی کرے گی۔ یہ چوٹی کانفرنس یوگ کے گیارھویں بین الاقوامی دن کی تقریبات کی کلیدی رہنمائی کے طور پر منعقد کی جارہی ہے۔ اِس تقریب میں سرکردہ بین الاقوامی یوگ اداروں اور دنیا بھر سے تندرستی کی کمیونٹیز ورچوئل طور پر شرکت کریں گی، جس میں ایک ہزار سے زیادہ شرکاء یکجا ہوں گے۔ بحرین، امریکہ، برطانیہ اور جنوبی کوریا سمیت چار ملکوں سے زیادہ کے ماہرین اِس چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔