ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 31, 2024 9:35 PM

printer

بھارت کے بنیادی شعبوں کی شرحِ ترقی میں، سالانہ اعتبار سے اِس سال نومبر میں چار اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے

بھارت کے اہم شعبوں کی نمو میں سالانہ بنیاد پر اِس سال نومبر میں چار اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کامرس کی وزارت کے ذریعے جاری کئے گئے اعداد وشمار سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق سیمنٹ، کوئلہ، اسٹیل، الیکٹری سٹی، ریفائنری مصنوعات اور فرٹیلائیزر کی پیداوار میں مثبت نمو ہوئی ہے۔ اِس مالی سال کے نومبر مہینے میں کوئلے کی پیداوار میں سات اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ، پیٹرولیم ریفائنری مصنوعات میں دو اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ، فرٹیلائزر میں دو فیصد کا اضافہ، اسٹیل میں چار اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ اور سیمنٹ میں 13 فیصد کا اضافہ جبکہ الیکٹری سٹی کے شعبے میں تین اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
اُدھر پچھلے سال اِسی مہینے کے مقابلے میں خام تیل میں دو اعشاریہ ایک فیصد کی کمی آئی اور قدرتی گیس میں ایک اعشاریہ نو فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آٹھ اہم صنعتوں کا مجموعی اشاریہ آٹھ اہم صنعتوں کی الگ الگ پیداوار کو یکجا کرکے بتاتا ہے۔یہ اہم صنعتیں ہیں: سیمنٹ، کوئلہ، خام تیل، الیکٹری سٹی، فرٹیلائیزر، قدرتی گیس، ریفائنری مصنوعات اور اسٹیل۔یہ آٹھ اہم صنعتیں، صنعتی پیداوار کے اشاریے میں 40 اعشاریہ دو سات فیصد کا حصہ رکھتی ہیں۔