بھارت کے ایک اہم مطالعے کی بنیاد پر، TB سے متعلق عالمی پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔ عالمی صحت تنظیم WHO نے کہا ہے کہ بھارت کے اِس مطالعے سے، جس میں بتایا گیا ہے کہ TB پر غذائیت کے کافی اچھے اثرات رونما ہوتے ہیں، اِس بیماری سے متعلق عالمی رہنمائی میں تعاون حاصل ہوا ہے۔ TB سردست دنیا میں سب سے زیادہ پھیلنے والی بیماری ہے۔ یہ مطالعہ طبی تحقیق کی بھارتی کونسل ICMR نے جھارکھنڈ میں کیا ہے، جس میں پہلی بار ثبوت پیش کیا گیا ہے کہ اضافی طور پر خوراک لینے سے TB کیسز اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد میں، کافی کمی لائی جاسکتی ہے۔ اس دریافت کی بنیاد پر WHO نے TB سے متعلق اپنی عالمی رہنمائی کو تازہ شکل دی ہے۔
Site Admin | August 6, 2025 2:38 PM
بھارت کے ایک اہم مطالعے کی بنیاد پر، TB سے متعلق عالمی پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے