انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار میں جاری خصوصی جامع نظرِ ثانی مہم، SIR کے تحت اب تک 7 کروڑ 48 لاکھ سے زیادہ ذاتی معلومات سے متعلق، Enumeration Form جمع کر لیے گئے ہیں، جو کہ ذاتی معلومات کے مجموعی فارم کے تقریباً 95 فیصد ہے۔ انتخابی ادارے نے کہا کہ اب صرف 5 فیصد رائے دہندگان کے ذاتی معلومات کے فارم جمع ہونا باقی ہیں، جن میں سے اکثریت نے آنے والے دنوں میں دستاویزات کے ساتھ اِن فارمس کو جمع کرنے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔ انتخابی کمیشن نے مزید کہا کہ اُس نے پایا کہ ایک اعشاریہ 6 فیصد رائے دہندگان کی موت ہو چکی ہے، 2 اعشاریہ 3 فیصد مستقل طور پر منتقل ہو گئے ہیں اور 4 اعشاریہ 6 فیصد رائے دہندگان کی جانب سے دیے گئے پتے پر اُنہیں نہیں پایا گیا۔
انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ کوئی بھی اہل ووٹر چھوٹ نہ جائے اور باقی سبھی ووٹرس بھی اپنے ذاتی معلومات سے متعلق فارم پُر کریں۔ کمیشن کے مطابق 7 کروڑ 89 لاکھ سے زیادہ ذاتی معلومات کے فارم پرنٹ کیے جا چکے ہیں۔×