ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 5, 2025 10:18 AM | WB EC Team

printer

بھارت کے انتخابی کمیشن کی ایک ٹیم آج مغربی بنگال کا چار روزہ دورہ شروع کرے گی۔

بھارت کے انتخابی کمیشن کی ایک ٹیم آج مغربی بنگال کا چار روزہ دورہ شروع کرے گی۔ یہ ٹیم چناؤ فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی کے کام کا آغاز کرے گی۔ اس ٹیم میں ECI کے پرنسپل سکریٹری ایس بی جوشی اور ڈپٹی سکریٹری ابھینو اگروال شامل ہیں۔ امید ہے کہ یہ ٹیم کوچ بہار، علی پور دوار اور  جلپائی گڑی ضلعوں کا دورہ کرے گی۔

ECI کی ٹیم اپنے دورے میں اِس بات کا جائزہ لے گی کہ بوتھ سطح کے افسران BLOs اور ریٹرننگ افسران ROs کس طرح اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اعلیٰ انتخابی افسر، سی سی او کے افسران، اِس معائنے کے دوران موجود رہیں گے۔

ECI ٹیم کے دورے کا مقصد 2026 کے اسمبلی انتخابات سے پہلےSIR  پروگرام پر خوش اسلوبی شفافیت اور سلامتی کے ساتھ عمل درآمد کرنے کو یقینی بنانا ہے۔x