بھارت کے انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ مغربی بنگال کے تین قدیمی قبائل سے تعلق رکھنے والے ووٹروں کا نام حتمی ووٹر فہرست میں خود بخود شامل ہوجائے گا۔ اِن تین قبیلوں سے تعلق رکھنے والے ووٹروں کو اِس سلسلے میں کوئی دستاویز نہیں دینا ہوں گی۔ مغربی بنگال کے اعلیٰ چناؤ افسر کے ذرائع کے مطابق اِن تین قبیلوں میں Birhor، Toto اور Sabar کا شمار ہوتا ہے۔ کمیشن کی ہدایت کے بعد ضلع مجسٹریٹوں اور ضلع چناؤ افسروں نے بلاک ڈیولپمنٹ افسروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اِس طرح کے قبائلی ووٹروں کی تفصیل فراہم کریں۔x
Site Admin | January 3, 2026 2:49 PM
بھارت کے انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ مغربی بنگال کے تین قدیمی قبائل سے تعلق رکھنے والے ووٹروں کا نام حتمی ووٹر فہرست میں خود بخود شامل ہوجائے گا