بھارت کے انتخابی کمیشن نے بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات اور مختلف ریاستوں میں، 8 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے مرکزی مشاہدین کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ مشاہدین نے عام، پولیس اور اخراجات مشاہدین شامل ہیں۔
320 آئی اے ایس اور 60 آئی پی ایس افسران سمیت کُل 470 افسران مرکزی مشاہدین کے طور پر تعینات کیے جائیں گے، تاکہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ مشاہدین ہر حلقے میں انتخابی عمل پر قریبی نظر رکھیں گے۔ اِس عمل کو بہتر بنانے کے طور طریقوں کی نشاندہی کریں گے اور اقدامات کی سفارش کریں گے۔
اسمبلی کے ضمنی انتخابات جموں و کشمیر کے بڈگام اور نگروٹا، راجستھان کے اَنتا، جھارکھنڈ کے گھاٹ سِلا، تلنگانہ میں جوبلی ہِلز، پنجاب میں ترن تارنگ، میزورم میں ڈمپا اور اُڈیشہ میں نُواپاڑہ حلقوں کے لیے کرائے جائیں گے۔×