October 18, 2025 9:45 PM

printer

بھارت کے انتخابی کمیشن نے آج اعلان کیا ہے کہ بہار میں تمام ملازمت پیشہ ووٹر جن میں یومیہ کارکن اور Casual شامل ہیں، ریاست میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے دوران ووٹنگ کے تمام دنوں میں ایسی چھٹی کے مجاز ہوں گے جس کیلئے اُنھیں اُن کا مشاہرہ دیا جائے گا۔

بھارت کے انتخابی کمیشن نے آج اعلان کیا ہے کہ بہار میں تمام ملازمت پیشہ ووٹر جن میں یومیہ کارکن اور Casual شامل ہیں، ریاست میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے دوران ووٹنگ کے تمام دنوں میں ایسی چھٹی کے مجاز ہوں گے جس کیلئے اُنھیں اُن کا مشاہرہ دیا جائے گا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ مختلف ریاستوں کے آٹھ اسمبلی حلقوں میں، جہاں 11 نومبر کو ضمنی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے، وہاں بھی ملازمت پیشہ ووٹرس Paid چھٹی کے مجاز ہوں گے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اِس اقدام کا مقصد ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہے کیونکہ اِس طرح انتخابات کے دن کام کی ضرورت کی امکانی رکاوٹ ہٹ جاتی ہے اور اس طرح سبھی شہریوں کو آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کا بھرپور موقع ملتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔