June 13, 2025 3:16 PM

printer

بھارت کے امور خارجہ کے سکریٹری وکرم مسری نے نئی دلی میں چین کے نائب وزیر خارجہ Sun Weidong کے ساتھ ایک میٹنگ میں بھارت اور چین کے باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا

بھارت کے امور خارجہ کے سکریٹری وکرم مسری نے نئی دلی میں چین کے نائب وزیر خارجہ Sun Weidong کے ساتھ ایک میٹنگ میں بھارت اور چین کے باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یہ جانکاری دی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میٹنگ میں فریقین نے اپنے تعلقات کو مزید پائیدار اور مستحکم کرنے سے اتفاق کیا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عوامی رابطوں کو ترجیح دی جائے گی۔
خارجہ سکریٹری نے اِس سال کیلاش مانسرور یاترا دوبارہ شروع کرنے کیلئے چین کی طرف سے دیئے گئے تعاون کو سراہا۔ دونوں ملکوں نے کچھ مذاکرات کے انعقاد سے بھی اتفاق کیا، جن میں اقتصادی اور تجارتی میدان بھی شامل ہیں تاکہ تشویش کے کئی معاملات کو حل کیا جاسکے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے براہ راست فضائی خدمات دوبارہ شروع کرنے کے اقدامات میں تیزی لانے سے بھی اتفاق کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔