August 4, 2025 9:47 AM | Smartphone Export

printer

بھارت کے اسمارٹ فون کی برآمدات، مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ اونچائی پر پہنچ گئیں، جو 7 ارب 72 کروڑ ڈالر رہیں۔

بھارت کے اسمارٹ فون کی برآمدات، مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ اونچائی پر پہنچ گئیں، جو 7 ارب 72 کروڑ ڈالر رہیں۔ یہ برآمدات پچھلے سال کی اسی مدّت کے دوران 4 ارب 90 کروڑ ڈالر تھیں۔ اِس طرح اسمارٹ فون کی برآمدات میں 58 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹس کے مطابق Apple Incroporation کی برآمدات، سب سے زیادہ 6 ارب ڈالر رہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے 82 فیصد زیادہ ہیں۔ اس سہ ماہی کے دوران، جو سبھی اسمارٹ فون برآمد کیے گئے، اُن میں سے آئی فون کا حصہ تقریباً 78 فیصد رہا۔

بھارت نے، مالی سال 2021 میں تین ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کے اسمارٹ فون برآمد کیے تھے۔

2025 تک یہ رقم 24 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، جس میں Apple  فون کا حصہ، 17 ارب 50کروڑ  ڈالر رہا ہے۔

دیگر اہم برآمدکار کمپنیوں میں Padget الیکٹرانکس بھی شامل ہے، جو Dixon ٹکنالوجیز کی ایک ذیلی کمپنی ہے۔ اِس کمپنی نے 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے اسمارٹ فون اور Samsung کمپنی نے، اسمارٹ فون کی کُل برآمدات کے 72 فیصد فون برآمد کیے۔

اِس تیزی سے اضافے کا سہرہ، پیداوار کے لیے دی جانے والی ترغیبات PLI اسکیم کے سر ہے، جس کا آغاز 2020 میں کیا گیا تھا۔ اِس اسکیم کی وجہ سے مقامی طور پر مینوفیکچرنگ کو کافی زیادہ فروغ حاصل ہوا۔×