ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 24, 2025 9:44 AM | Neeraj Chopra

printer

بھارت کے، نیزہ پھینکنے والے مایہ ناز ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ نے، پولینڈ کے شہر Chorzow میں Janusz Kusocinski یادگاری مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔

بھارت کے نیزہ پھینکنے والے مایہ ناز کھلاڑی نیرج چوپڑا نے پولینڈ کے شہر Chorzo میں جاری 2025 Janusz Kusocinski Memorial Meet میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ اولمپک میں دو بار تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا نے چیلنج سے پُر ماحول میں اپنی چھٹی اور آخری کوشش میں 84 اعشاریہ ایک چار میٹر نیزہ پھینکا۔ 2021 سے یہ ان کی چوٹی کے دو مقام پر رہنے کی لگاتار 22 ویں کارکردگی ہے۔

جرمنی کےJavelin  کھلاڑی Julian Weber نے 86 اعشاریہ ایک دو میٹر نیزہ پھینک کر سونے کا تمغہ جیتا،  جبکہ گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 83 اعشاریہ دو چار نیزہ پھینک کر تیسرا مقام حاصل کیا۔

اس کے بعد نیرج چوپڑا 24 جون کو چیک جمہوریہ میں Ostrava Golden Spike مقابلے میں حصہ لیں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں