ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 17, 2025 9:43 AM | EC Electoral Rolls

printer

بھارت کے، انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستیں تیار کرنے میں انتہائی شفافیت برقرار رکھی گئی ہے۔ سیاسی پارٹیاں ہر مرحلے میں شامل رہی ہیں۔

بھارت کے انتخابی کمیشن ECI نے کہا ہے کہ قانون، اصولوں اور رہنماء خطوط کے مطابق چناؤ فہرستوں کو تیار کرنے عمل میں انتہائی درجے کی شفافیت، ایک امتیازی خاصیت ہے۔ ایک بیان میں انتخابی کمیشن نے کہا کہ چناؤ فہرستیں تیار کرنے کے ہر مرحلے پر، سیاسی پارٹیاں شامل رہی ہیں، جو کئی مرحلوں پر مشتمل عمل ہے۔

ECI نے اُن سیاسی پارٹیوں اور افراد پر تنقید کی ہے، جنہوں نے پچھلے انتخابات کی چناؤ فہرستوں میں مبینہ غلطیوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انتخابی ادارے نے کہا کہ چناؤ فہرستوں کے بارے میں کسی بھی معاملے پر بات کرنے کا صحیح وقت، دعووں اور اعتراضات کے دوران کا وقت تھا، جو سبھی پارٹیوں اور امیدواروں کو چناؤ فہرستیں دکھانے کا وقت تھا۔ انتخابی کمیشن نے وضاحت کی کہ اس طرح کے کچھ معاملات کو مقررہ وقت کے اندر اندر اٹھایا جاتا، تو اِن کی جانچ پڑتال کی جا سکتی تھی اور اگر یہ معاملات جائز ہوتے، تو انتخابات سے پہلے پہلے انتخابی رجسٹریشن افسران اِن کی تصحیح کر دیتے۔

کمیشن نے یہ بھی کہا کہ بہت سی سیاسی پارٹیاں اور اُن کے بُوتھ سطح کے ایجنٹس موزوں وقت کے اندر اندر،  چناؤ فہرستوں کے مسودے کا جائزہ لینے میں ناکام رہے اور انہوں نے کوئی اعتراض ظاہر نہیں کیا۔