December 29, 2024 9:36 PM

printer

بھارت کی Koneru Humpy دوسری بار Rapid World Chess چمپئن بن گئی ہیں

بھارت کی Koneru Humpy دوسری بار Rapid World Chess چمپئن بن گئی ہیں۔ نیویارک میں انہوں نے عالمی Rapid چمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں انڈونیشیا کی Irene Sukander کو ہرا دیا۔ Koneru Humpy نے گیارہ راؤنڈ کے بعد ساڑھے آٹھ پوائنٹ حاصل کئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے انھیں اس جیت پر مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اِس کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ یہ خطاب حاصل کرنے والی واحد بھارتی ہیں، جناب مودی نے دوسرے عالمی ریپڈ چمپئن شپ خطاب جیتنے پر ان کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ Humpy کا حوصلہ اور قابلیت لاکھوں کو ترغیب دیتے رہیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔