بھارت کی، مجموعی اشیا اور خدمات ٹیکس GST کی وصولی مئی میں دو لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ ہوئی ہے۔ یہ سلسلہ لگاتار دو مہینے سے جاری ہے۔ خزانے کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مئی میں GST وصولی، دو اعشاریہ صفر ایک لاکھ کروڑ روپئے رہی، جو مئی 2024 کی، ایک اعشاریہ سات دو لاکھ کروڑ روپئے کی وصولی کے مقابلے 16 اعشاریہ چار فیصد زیادہ ہے۔
اپریل 2025 میں بھارت کی GST وصولی میں 12 اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر ابھی تک کی سب سے اونچی سطح، دو اعشاریہ تین سات لاکھ کروڑ روپئے ہوگئی۔