ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 30, 2025 10:24 AM | India GDP

printer

بھارت کی GDP میں، مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں 7 اعشاریہ 8 فیصد کی ترقی درج کی گئی ہے، جو پچھلی پانچ سہ ماہی کی مدّت میں سب سے زیادہ ہے۔

بھارت کی حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار GDP کی شرح نمو مالی سال 2025-26 کی، اپریل سے جون تک کی سہ ماہی میں 7 اعشاریہ 8 فیصد رہی، جو پچھلی 5 سہ ماہی کی مدّت میں سب سے اونچی شرح ہے۔

پچھلے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں GDP میں 7 اعشاریہ 4 فیصد تک ترقی ہوئی تھی، جبکہ پچھلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ جوں کی توں ساڑھے پانچ فیصد رہی تھی۔

اعداد و شمار اور پروگرام پر عمل درآمد وزارت کی جانب سے جاری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے GDP کے، تخمینوں کے مطابق، معمول کی GDP میں، اِسی مدّت کے دوران 8 اعشاریہ 8 فیصد کی شرح ترقی رہی۔