بیس سال سے کم عمر کی بھارت کی خواتین فٹبال ٹیم نے آج ینگون میں میزبان میانما کو ایک-صفر سے ہراکر AFC خواتین ایشیا کپ 2026 کیلئے اپنی جگہ بنا لی ہے۔ اِس جیت کے ساتھ ہی بھارت 20 سال کے بعد ایشیا کپ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔2026 کا خواتین ایشیا کپ تھائی لینڈ میں ہوگا۔ میزبان تھائی لینڈ، 2026 خواتین ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے، جبکہ بارہ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کیلئے باقی گیارہ ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائر کے ذریعے ہوگا۔ کوالیفائر مقابلوں کیلئے 32 ٹیموں کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
Site Admin | August 10, 2025 9:45 PM
بھارت کی 20 سال تک کی خواتین کی فٹبال ٹیم نے، ینگون میں AFC یو-ٹوینٹی ایشین کپ 2026 میں 20 سال کے انتظار کے بعد اپنی جگہ بنا لی ہے
