March 3, 2025 3:05 PM

printer

بھارت کی کرشنا جیاشنکر انڈور شوٹ پٹ میں سولہ میٹر کے نشانے کو پار کرنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئی ہیں۔

بھارت کی کرشنا جے شنکر نے 2025 کی Mountain West Indoor Track and Field Championship میں تاریخ رقم کی ہے۔ وہ اِنڈور Shot Put میں 16 میٹر کے نشانے کو پار کرنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئی ہیں۔ 22 سالہ کھلاڑی نے 16 اعشاریہ صفر تین میٹر Shot Put پھینک کر Poornarao Rane کے 2023 کے ریکارڈ کو توڑا، جنہوں نے 15 اعشاریہ پانچ چار میٹر کا بھارتی انڈور ریکارڈ قائم کیا تھا۔ کرشنا کو اِس مقابلے میں کانسے کا تمغہ بھی ملا۔ امریکہ کی Mya Lesnar نے سونے کا، جبکہ اُن کی ہم وطن کھلاڑی Gabby Morns نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ x