December 2, 2025 9:42 PM

printer

بھارت کی منفرد شناخت کی اتھارٹی UIDAI نے نومبر میں، آدھار کے ذریعے تصدیق شدہ، 231 کروڑ لین دین ریکارڈ کئے

بھارت کی منفرد شناخت کی اتھارٹی UIDAI نے نومبر میں، آدھار کے ذریعے تصدیق شدہ، 231 کروڑ لین دین ریکارڈ کئے۔ یہ تعداد پچھلے سال اِسی مدت کے مقابلے، آٹھ اعشاریہ چار سات فیصد زیادہ ہے۔ الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے بتایا کہ اِس سے ملک میں آدھار کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا اشارہ ملتا ہے۔ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ آدھار کے ذریعے چہرے کی تصدیق کے معاملات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے خاص طور پر کہا کہ پنشن یافتگان نے نومبر کے مہینے کے دوران، تقریباً 60 فیصد ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹس تیار کرائے، جس میں چہرے کی تصدیق، آدھار کے ذریعے کی گئی۔ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ نومبر کے مہینے کے دوران e-KYC میں بھی لین دین میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ یہ لین دین 47 کروڑ سے زیادہ کئے گئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔