January 8, 2026 9:44 PM

printer

بھارت کی منفرد شناخت کی اتھارٹی، UIDAI نے آج آدھار Mascot، یو ڈی اے آئی کا آغاز کیا۔

بھارت کی منفرد شناخت کی اتھارٹی، UIDAI نے آج آدھار Mascot، یو ڈی اے آئی کا آغاز کیا۔ الیکٹرانک اور معلوماتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے کہا کہ یہ Mascot آدھار سے تعلق رکھنے والی معلومات کو مزید متعلقہ اور عوام دوست بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ وزارت نے مزید کہا کہ یہ Mascot آدھار خدمات کی مواصلات کو سہل بنائے گا جن میں اَپ ڈیٹس کرنا، توثیق کرنا اور آف لائن تصدیق کرنا شامل ہیں۔ UIDAI نے گذشتہ سال MyGov پلیٹ فارم پر Mascot ڈیزائن کرنے کا ایک ملک گیر مقابلہ شروع کیا تھا، جس میں لوگوں کو آدھار کیلئے ایک سرکاری Mascot ڈیزائن کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔ ملک بھر سے 875 انٹریز موصول ہوئی تھیں۔ UIDAI کے CEO بھوونیش کمار نے کہا کہ شہریوں کے جوابات نے، آدھار کے ساتھ عوام کے تعلق کا مظاہرہ کیا ہے۔