ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 5, 2025 9:40 AM | uidai

printer

بھارت کی منفرد شناختی اتھارٹی UIDAI نے سات سے پندرہ سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے آدھار بایو میٹرک اپڈیٹس کے لیے ادا کی جانے والی فیس معاف کر دی ہے۔

بھارت کی منفرد شناختی اتھارٹی UIDAI نے 7 سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے آدھار بایومیٹرک     اَپ ڈیٹس کے لیے ادا کی جانے والی فیس معاف کردی ہے۔ الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِس عمر کے گروپ کے لیے لازمی بایومیٹرک اَپ ڈیٹس MBU کی فیس میں راحت پہلے ہی یکم اکتوبر سے نافذ ہو چکی ہے اور یہ ایک سال کی مدت کے لیے نافذ العمل رہے گی۔ اِس فیصلے سے ملک میں تقریباً چھ کروڑ بچوں کو فائدہ پہنچنے کی امیدہے۔

5 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے آدھار اندراج کیلئے صرف آبادی کے تناسب سے متعلق بنیادی تفصیلات کی ضرورت ہوتی ہے، جس میں نام، تصویر، تاریخ پیدائش، جنس اور پتہ شامل ہیں۔

بایومیٹرکس جیسے انگلیوں کے نشانات، آنکھ کی پتلیوں کی تصدیق بچوں کی نشو ونما سے متعلق عوامل کی وجہ سے نہیں ہوتی۔ موجودہ قوانین کے مطابق پہلی لازمی بایو میٹرک اَپ ڈیٹ جس میں انگلیوں کے نشانات، آنکھ کی پتلیوں کی تصدیق اور اپ ڈیٹ شدہ تصاویر شامل ہیں، تب ضروری ہوتی ہیں جب بچہ 5 سال کا ہوجاتا ہے۔ دوسری لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ کی ضرورت تب ہوتی ہے، جب بچہ 15 سال کا ہوجاتا ہے۔ پہلی اور دوسری آدھار بایومیٹرک اپ ڈیٹس، جو 5 سے 7 اور 15 سے 17 سال کی عمر کے دوران ہوتی ہیں، مفت ہیں۔ اِس کے بعد ہر بایومیٹرک اپ ڈیٹ کیلئے 125 روپے کی ایک مقررہ فیس ادا کرنی ہوتی ہے۔x