بھارت کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے آج دُبئی میں 2025 رول بال عالمی کپ جیت لئے ہیں۔ دونوں ٹیموں نے سابق چمپئن کینیا کو دو فائنلز میں ہرا کر عالمی چمپئنس کے یہ خطاب حاصل کئے ہیں۔ بھارتی خواتین کی ٹیم نے کینیا کو تین-دو کے اسکور سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارتی خواتین نے یہ تیسرا خطاب حاصل کرکے کینیا کی برابری کرلی ہے۔
اسی دوران، بھارتی مردوں کی ٹیم نے کینیا کے خلاف ایک شاندار جیت درج کی۔ پہلے وہ چار-آٹھ سے پیچھے چل رہی تھی لیکن بعد میں اُس نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے کیلئے گیارہ-دس کی شاندار جیت حاصل کی۔ مردوں اور خواتین کی ٹیم مسلسل چوتھی مرتبہ یہ خطاب جیتی ہے، جس کا آغاز 2013 میں ہوا تھا۔2023 کے پچھلے ایڈیشن میں کینیا نے یہ خطاب حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل بھارت نے 2013 میں خواتین کے عالمی کپ کے افتتاحی ایڈیشن میں جیت حاصل کی تھی اور2017 میں اس چمپئن شپ کا خطاب بھی حاصل کیا تھا۔