بھارت میں، مالی سال 2024-25 کے دوران غیر ملکی راست سرمایہ کاریFDI، 81 ارب 4 کروڑ امریکی ڈالر رہی۔ اس سے مالی سال 2023-24 کی 71 ارب 28 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے مقابلے 14 فیصد اضافے کا پتہ چلتا ہے۔
تجارت و صنعت کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 2024-25 کے دوران خدمات کے شعبے میں، سب سے زیادہ FDI شیئر خریدے گئے، جو کُل سرمایہ کاری کا 90 فیصد ہے۔ اس کے بعد کمپیوٹر سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کا شعبہ ہے، جس میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 8 فیصد کاروبار کیا گیا ہے۔ خدمات کے شعبے میں بھی راست سرمایہ کاری میں 40 اعشاریہ سات سات فیصد کا اضافہ ہوا۔
یہ سرمایہ کاری پچھلے سال 6 ارب 64 کروڑ ڈالر تھی، جبکہ اس بار یہ بڑھ کر 9 ارب 35کروڑ امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔
وزارت نے یہ بھی بتایا کہ بھارت مینوفیکچرنگ کے شعبے میں FDI کا ایک مرکز بنتا جا رہا ہے، جس میں مالی سال 2024-25 کے دوران 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 19 ارب 4 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا، جبکہ 2023-24 میں یہ سرمایہ کاری 16 ارب 12 کروڑ ڈالر تھی۔
حکومت نے، سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ایک FDI پالیسی شروع کی تھی، جس کے تحت زیادہ تر شعبوں میں، خودکار طریقے سے 100 فیصد غیر ملکی راست سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔×