ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 22, 2025 3:21 PM

printer

بھارت کی سرکردہ Real Money کمپنیوں نے اپنے پلیٹ فارمز سے Real Money والے کھیلوں کو ہٹانا شروع کر دیا ہے

بھارت کی سرکردہ Real Money کمپنیاں (RMC)، جن میں Dream Sports، GamesKraft، Moblile Premier League (MPL) اور Zupee نے اپنے پلیٹ فارمز سے Real Money والے کھیلوں کو ہٹانا شروع کر دیا ہے۔ گیمنگ کمپنیوں کی یہ کارروائی حکومت کی جانب سے ”آن لائن گیمنگ“ کے فروغ اور ضابطوں سے متعلق بِل 2025 کو منظور کیے جانے کے بعد کی جارہی ہے۔
اِس بِل کے تحت تمام آن لائن منی گیمز پر پابندی عائد کی جاتی ہے، جہاں لوگ زیادہ رقم کے لالچ میں اپنے پیسے داؤ پر لگاتے ہیں، اِس سے قطع نظر کے وہ کھیل Skill پر مبنی ہیں یا موقع پر مبنی ہیں۔
اِس کے علاوہ، اِس بِل کے تحت حکام کو قانون کی خلاف ورزی کے شبہ میں کسی بھی جگہ کی تلاش کرنے اور کسی بھی شخص کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کرنے کا اختیار دیا جاتا ہے۔
حکومت نے اِس بِل کو بڑھتے ہوئے آن لائن منی گیمنگ کے پیش نظر متعارف کرایا ہے، جن سے لوگوں کو لت لگ رہی تھی، مالی نقصان ہو رہا تھا اور جرائم میں بھی اضافہ ہورہا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔