بھارت کی سرحدی سکیورٹی فورس، BSF اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش، BGB کے درمیان ڈائریکٹر جنرل سطح کی 55 ویں بارڈر کوآرڈی نیشن کانفرنس نئی دلّی میں کل سے اس ماہ کی 20 تاریخ تک ہوگی۔ کانفرنس کے دوران ڈائرکٹر جنرل دلجیت سنگھ چودھری کی قیادت میں BSF کا ایک وفد ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد اشرف الزماں صدیقی کی قیادت والے وفد سے ملاقات کرے گا۔
اس کانفرنس کا اہتمام BSF کر رہی ہے، جس کا مقصد سرحد سے متعلق معاملات پر تبادلہئ خیال کرنا اور دونوں سرحدی فورسز کے درمیان تال میل کو بہتر بنانا ہے۔×